پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر  مقام نے صوابی کا مختصر دورہ کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر  مقام نے صوابی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے صوابی کا مختصر دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موضع بام خیل میں سلنڈر پھٹنے کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین اور موٹر وے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کااظہار کیا۔ اور مرحومین کے لئے مغفرت کی دُعا کی بعد ازاں موضع گندف میں لیگی رہنما حاجی شیر علی خان کے والد کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ ضلعی صدر حاجی محمد شیراز خان، تحصیل صدر لاہور حاجی نوابزادہ خان،تحصیل صدر سوشل میڈیا عبدالجلال اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔