پٹرولنگ چیک پوسٹ ہیڈ محمد والا، تھانیدار،کانسٹیبل لوٹ مار میں سب سے آگے

پٹرولنگ چیک پوسٹ ہیڈ محمد والا، تھانیدار،کانسٹیبل لوٹ مار میں سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لنگر سرائے(نمائندہ پاکستان) پیٹرولنگ چیک پوسٹ ہیڈ محمد والہ پر تعینات ملک ماجد ASI اور اسے کے چہیتے کانسٹیبل نادر شاہ۔حماد۔شہزاد نے غریب مزدوروں  فیملیوں کو  لوٹنا معمول بنا لیا جبکہ گشت تک نہیں کرتے اور مبینہ طور پر سرکاری گاڑی کا تیل تک فروخت کر رہے ہیں (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
سارا دن چیک پوسٹ پر ناکے لگا کر غریب شہریوں کی پگڑیاں اچھالنے کے ساتھ ساتھ رشوت نہ دینے والوں کو ڈرا دھمکا کر موٹر سائیکل تھانہ میں بند کرنے کی دھمکیاں دے کر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار فیملیوں کو خواہ مخواہ پرشان موٹر سائیکل سمیت تھانہ میں بند کرنے کی دھمکیاں دے کر روزانہ ہزاروں روپے کما رہے ہیں اہل علاقہ غریب لوگوں کا جینا عذاب بنا رکھا ہے گزشتہ روز ایک نوجوان نئی موٹر سائیکل کا اتھارٹی لیڑ شو روم سے اٹھانے جا رہا تھا کہ جان بوجھ کراس کو روک لیا اور دو گھنٹے حبس بجا میں رکھا اور موٹر سائیکل تھانہ صدر مظفر گڑھ میں بند کر دی موبائل اور پرس زبردستی چھین لیا  جب ان کے ورثا کو معلوم ہوا چوکی پر پہنچے تو نوجوان کو چھوڑ  کر موبائل واپس جبکہ پرس سے 5  ہزار نادر کانسٹیبل نے زبردستی نکال لئے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے  علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مراسم قائم کیے ہوئے ہیں اور شام کو ان جرائم پیشہ افراد کی بیٹھکوں پر نظر آتے ہیں جب اس سلسلے میں چوکی انچارج قسور بھٹی سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو ان کا نمبر 03006367698مسلسل بند ملتا رہا عوامی و سماجی حلقوں نے ایس پی بہار شاہ پیٹرولنگ رینج ڈیرہ غازی خان سے فوری طور پر ملک امجد اے ایس آئی کانسٹیبل نادر حماد شہزاد کے خلاف فوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فرض شناس عملہ پیٹرولنگ پوسٹ ہیڈ محمد والہ پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوٹ مار