تمام محکموں کو تکمیل شدہ سکیموں کا پی سی4جمع کرانیکا حکم 

  تمام محکموں کو تکمیل شدہ سکیموں کا پی سی4جمع کرانیکا حکم 

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 اور معیار کی خواہاں ہے۔ملتان کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی فنڈنگ کی جارہی ہے۔افسران فیلڈ وزٹ کریں تاکہ موقع پر درپیش مسائل کا ادراک ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویڑن شان الحق نے ترقیاتی سکیموں پر جاری پیش رفت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک جبکہ ویڈیو لنک پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز  بھی موجود تھے کمشنر شان الحق نے تمام محکموں کو تکمیل شدہ سکیموں کا پی سی 4 کمشنر آفس میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی منصوبے کو مکمل۔ہونے کے بعد نان فنکشنل نہ رہنے دیا جائے۔ترقیاتی فنڈز کے استعمال کو شفاف بنایا جائے اور تمام سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔عوامی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان ڈویڑن وقاص خاکوانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ڈویڑن  کی 7 ارب 55 کروڑ کی 340 سکیمیں جاری ہیں جبکہ 22 کروڑ روپے کی نء ترقیاتی سکیموں بھی شامل ہیں۔ حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 5 ارب 28 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کردی ہے جس میں ابتک 1 ارب 9 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 1 کی 2 ارب 10 کروڑ روپے کی 257 سکیموں میں سے 1 ارب 95 کروڑ کی لاگت سے 253 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 میں 2 ارب 10 کروڑ کی 249 سکیمیں شامل ہیں، 227 سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ  12 سکیوں کے ٹینڈر 28 اگست کو کھلیں گے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز فیز 1 میں 1 ارب 65 کروڑ کی 853 سکیمیں شامل ہیں جبکہ ترقیاتی گولز فیز 2 کی 484 سکیموں میں سے 312 سکیموں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔اجلاس میں ڈویڑن بھر کے قومی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی اور بریفنگ دی۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -