سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی  جانب سے5روزہ ٹریننگ ورکشاپ

          سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی  جانب سے5روزہ ٹریننگ ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نور پور نورنگا(نمائندہ پاکستان)  ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے  پانچ (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
روزہ آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے پولیس، نیب، منسٹری آف ڈیفینس، ایجوکیشن، ہیلتھ، بینک،طلباء و طالبات اوردیگر اداروں سے اراکین کی کثیر تعداد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی۔ پانچ روزہ ٹریننگ میں سائبر ایکسپرٹس مبشر سرگانہ اورمحمد اسد الرحمن نے سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق، ریسکیو1122 سے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ساجد جمیل نے فرسٹ ایڈ وہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورمحمد شبیر اعوان نے معذور افراد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کے متعلق تربیت دی۔ اس موقع پر سائبر ایکسپرٹ مبشر سرگانہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ ٹریننگ کے دوران سائبر ایکسپر ٹ محمد اسد الرحمن نے سکاؤٹس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور محفوظ استعمال سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔ریسکیو 1122سے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ساجد جمیل نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے فرسٹ ایڈ کی طرح سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی کی بھی اشد ضرورت ہے تا کہ جسمانی حفاظت کے علاوہ لوگ ڈیجیٹل طور پہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اورسینکڑوں شرکاء میں سے منتخب ہونے والے سائبر سکاؤٹس سے آئین کی وفاداری کا حلف لیا گیا۔
ورکشاپ