مضر صحت شوارما کھانے  سے6افراد کی حالت بگڑ گئی

  مضر صحت شوارما کھانے  سے6افراد کی حالت بگڑ گئی

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) مضر صحت شوارما کھانے سے 6افراد فوڈ پوائزننگ کاشکار  جیل چوک کے نزدیک واقع شوارما پوائنٹ سے نیازی کالونی کے رہائشی (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

18سالہ دانش‘ دڑی سانگھی کارہائشی15سالہ حسنین مجید‘19سالہ عدنان‘17سالہ اویس‘17سالہ زبیر وغیرہ نے شوارما خریدکرکے کھالیا جس کے کھانے سے تمام فوڈ پوائزننگ کاشکار ہوگئے۔ جنہیں ریسکیو کی مدد سے فوری طور پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں چار کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے‘ جبکہ شوارما پوائنٹ مالک دکان بند کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے کے باوجود محکمہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شوارما پوائنٹ مالک کے خلاف تاحال کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔

بگڑ گئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -