نوشہرہ،فحش مواد ڈالنے پر کارروائی،4 ملزمان گرفتار

نوشہرہ،فحش مواد ڈالنے پر کارروائی،4 ملزمان گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) عوامی شکایات پر نوجوان نسل کو فحش مواد موبائیل فون میں ڈلوا کربے راہ روری کی طرف لے جانے والوں کیخلاف بھر پورکاروائی۔04ملزمان گرفتار۔کمپیوٹر اور دوسرے آلات  بطورثبوت قبضہ پولیس تفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کو شکایت موصول ہوئی کہ پبی اسٹیشن بازار مین چند موبائیل دُکانداران نوجوان لڑکوں کو فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز بذریعہ کمپیوٹرموبائیل میں ڈلواتے ہیں۔جس سے نوجوان نسل بے راہ روی کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے طیب جان DSPپبی اور زرداد خان SHOپبی کو فوری طور پر انکے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔پولیس نے پبی اسٹیشن میں ان دوکانداروں پر چھاپہ لگایا۔دوران چیکنگ ان کے کمپیوٹرز میں فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز پائی گئی۔ملزمان اشفاق ولد ظریف،گلنواز ولد حیات،آیاز ولد جعفر ساکنا خدریزی پبی اور صابر شاہ ساکن جلوزئی کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے کمپیوٹرز کو بطور ثبوت قبضہ پولیس لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے والدین کے نام ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے نوجوان اولاد کو موبائیل  دینے کے بعد لازمی چیک کیا کریں کہ وہ کہی اس کا غلط استعمال تو نہیں کر رہے ہیں۔موبائیل اور انٹر نیٹ  کے غلط استعمال سے ہمارے معاشرے میں زنا اور ان جیسے جرائم جنم لے رہے ہیں۔ان جرائم کی روک تھام میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -