محکمہ صحت، صوبہ بھر میں ٹائیفائیڈ  کیخلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

    محکمہ صحت، صوبہ بھر میں ٹائیفائیڈ  کیخلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں ٹائی فائیڈ کے مرض کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
اس ضمن میں حکمت عملی طے کرلی گئی ہے جس کے تحت محکمہ صحت کی ٹیمیں یونین کونسل کی سطح پر 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ٹائی فائیڈ سے بچاو? کی ویکسین لگائی جائے گی،ابتدائی طور پر شہری علاقوں کی مخصوص یونین کو نسلوں میں اس مہم کا ا?غاز کیا جائے گا، مہم کو موثر انداز میں چلانے کے لئے ڈی ایچ او، ای پی ا?ئی فوکل پرسن، کوا?رڈی نیٹر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام، ڈی ایس وی، سی ایس وی، ڈی ڈی ایچ اوز، اے ایس ویز کو ٹریننگ کرائی جائے گی،جس کی نگرانی عالمی ادارہ صحت کے ڈویڑنل ا?فیسرز کریں گے،ملتان میں عالمی ادارہ صحت کے ڈویڑنل ا?فیسر ڈاکٹر شوکت علی ،ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ ،لودھراں اور ڈی جی خان میں عملہ کو دی جانے والی ٹریننگ کی نگرانی کریں گے۔اس ضمن میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ای پی ا?ئی پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس میں ماسٹر ٹرینرز اور دیگر عملہ کی ٹریننگ کا شیڈول اور مخصوض یونین کونسلوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیصلہ