میپکو ٹیمیں متحرک،جنوبی پنجاب میں 128بجلی چوروں کو رگڑا

         میپکو ٹیمیں متحرک،جنوبی پنجاب میں 128بجلی چوروں کو رگڑا

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)  ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 128بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ45ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر25 لاکھ46ہزار روپے جرمانہ عائد۔18اگست 2020ء  کو ملتان سرکل میں 30گھریلواورکمرشل صارفین کو31055یونٹس چوری کرنے پر618280روپے جرمانہ عائدکیا۔ ڈی جی خان سرکل (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

میں 13 گھریلوصارفین کو15467یونٹس چوری کرنے پر195030 روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 15گھریلواور کمرشل صارفین کو19449یونٹس چوری کرنے پر317564 روپے جرمانہ،بہاولپور سرکل میں 12 گھریلوصارفین کو16969یونٹس چوری کرنے پر289009روپے، ساہیوال میں 15گھریلواور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو13610یونٹس چوری کرنے پر246977روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 15 گھریلوصارفین کو15903یونٹس چوری کرنے پر314000 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 16 گھریلو اور کمرشل صارفین کو17742یونٹس چوری کرنے پر262412 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 9گھریلو صارفین کو10317یونٹس چوری کرنے پر 215570 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 3 گھریلوصارفین کو5117 یونٹس چوری کرنے پر88020 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

بجلی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -