سرکاری سکولوں کیلئے کتب خریداری، اختیارات ایجوکیشن اتھارٹیز کے حوالے

   سرکاری سکولوں کیلئے کتب خریداری، اختیارات ایجوکیشن اتھارٹیز کے حوالے

  

ملتان(سٹاف  رپورٹر) سرکاری سکولوں کے لئے کتابوں کی خریداری کا اختیار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو دے دیاگیا، تمام سابق ٹینڈر منسوخ کردئے گئے‘ تفصیل کے مطابق  سرکاری سکولوں میں کتابوں کی خریداری کیلئے دیئے گئے تمام ٹینڈرز اشتہار بے ضابطگیوں (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

کے باعث منسوخ کر دیئے گئے، کتابوں کی خریداری کیلئے از سر نو پراسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایم آئی یو سے کتابوں کی خریداری کا اختیار لے کر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سپرد کر دیا گیا ہے، پنجاب کے 11 اضلاع کے 440 سرکاری سکولوں کیلئے کتابوں کی خریداری ہوگی، کتابوں کی خریداری کیلئے ہر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں شامل ماہرین مضامین سکولوں کیلئے پبلشرز کی کتابوں کا انتخاب کریں گے، سرکاری سکولوں میں کتابوں کی خریداری پر 43 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گرانٹ خرچ ہوگی۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے برطانوی ادارے ڈیفیڈ نے 3 کروڑ 50 لاکھ پاو?نڈز کی گرانٹ فراہم کر رکھی ہے، یہ گرانٹ سکولوں میں فرنیچر کی خریداری اور کلاس رومز کی تعمیر پر بھی خرچ ہو گی۔

حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -