لاہورہائیکورٹ:ججز کی خالی نشستوں پر28ناموں کی ابتدائی فہرست تیار

لاہورہائیکورٹ:ججز کی خالی نشستوں پر28ناموں کی ابتدائی فہرست تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقائع نگار)لاہور ہائیکورٹ کو 20 ججز کی کمی کا سامنا ہے جس پر ہائیکورٹ نے ججز کی خالی نشستوں پر 28 ناموں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے۔ہائیکورٹ کے ججز کے لیے وکلاء  اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام  شامل ہیں۔ ہائیکورٹ کے ججز کے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
لئے ابتدائی طور پر تیار کی گئی فہرست میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر سلیم شاہد، ایڈووکیٹ راحیل کامران شیخ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد امجد رفیق،ایڈووکیٹ سید عظمت علی بخاری،سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز،ملتان سے ایڈووکیٹ سلیمان بھٹی، رانا آصف سعید،وقار حیدر اعوان، ایڈووکیٹ طارق ندیم،محمد ریاض جہانیاں کا نام شامل ہے،لاہور سے ایڈووکیٹ افتخار احمد میاں،بریسٹر سلیمان تنویر احمد،ایڈووکیٹ علی ضیاء  باجوہ، چودھری منیر صادق، راجہ اکرام امین، ایڈووکیٹ احمد ندیم ارشد، سرفراز احمد چیمہ، وقار اے شیخ، ایڈووکیٹ حسن نواز مخدوم،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل ملک محمد جعفر، ایڈووکیٹ صفدر حسین تارڑ، عبدالخالق سفرانی، سیشن جج عرفان احمد سعید،ایڈووکیٹ عابد حسین چٹھہ،ایڈووکیٹ حفیظ الرحمان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان چیف جسٹس پاکستان سے آج 21 اگست کے مشاورتی اجلاس میں ججز کی نشستوں پر نام فائنل کریں گے۔
فہرست تیار