ڈیسکون نے73واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا 

ڈیسکون نے73واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا 

  

لاہور(پ ر)ڈیسکون نے جاری پراجیکٹس کی سائٹس سمیت تمام ڈیسکون لوکیشنز پر 73واں یوم آزادی سادہ مگر پروقار تقریبات کے ساتھ پورے جوش و جذبے سے منایا۔ان تقاریب کے شرکاء نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ پرچم کشائی،اور کیک کاٹنے و قومی ترانے گانے سمیت مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر ملازمین کے جذبہ حب الوطنی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے سی ای او ندیم باجوہ نے کہا کہاس موقع پر محض نعرے لگانا،قومی پرچم کے بیجز پہننا اور کیک کاٹنا ہی کافی نہیں ہے،ہم پر انتہائی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہم اپنی آزادی کیلئے ان سے کے قرض دار ہیں جنہوں نے ہمارے بہترین مستقبل کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مسلسل بہتری اور اچھی کارکردگی شفافیت اور غیر یقینی صورتحال میں کمی کو یقینی بنائیگی۔مستقبل میں کامیابی کیلئے ہمیں آج پہلا قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور یہ پہلا قدم آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر اور روشن مستقبل کو یقینی بنائیگا۔جیسا کہ عظیم قائد اعظم نے کہا تھا کہ آپ ایک محنت کرنے والے مواد سے بنے ہیں اور کسی سے بھی کم نہیں ہیں،تو پھر آپ کو کیوں دیگر دوسرے لوگوں کی طرح کامیاب نہیں ہونا چاہیئے؟ہم سب کو اس اصول پر عمل کرنا چاہئیے۔

اور ہمارے بنیادی اقدار میں سب ایک کی سمت جانا چاہئیے جو کہ   ”مسلسل بہتری“ ہے تاکہ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کیلئے قابل اعتماد وسیلہ بن سکیں۔

ڈیسکون ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جس کا صدر دفتر پاکستان میں واقع ہے،یہ کمپنی کیمیکلز،توانائی اور انجینئرنگ کے شعبہ جات میں کاروبار کرتی ہے،انکے آپریشنز مقامی اور بین الاقوامی سطح دونوں پر مشتمل ہیں جہاں ان کا مقابلہ بڑی عالمی کمپنیوں کے ساتھ ہے،گزشتہ کچھ برسوں میں ڈیسکون نے پاکستان کی انجینئرنگ اور تعمیراتی شعبوں کی بنیاد رکھ کر قوم کی ترقی کیلئے اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے۔

ڈیسکون نے ہمیشہ اپنی ایک اور بنیادی اقدار ”حفاظت“کو فروغ دیا ہیا ور اس پر عمل کیا ہے۔کمپنی ورکرز کیلئے حفاظتی ماحول کی تخلیق کے ساتھ ساتھ صاف سرسز پاکستان تحریک کی قومی مہم میں بھی سرگرم عمل ہے اور کمپنی کی جانب سے ہیڈ کوارٹر میں اپنے ملازمی میں 500پودے بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر پودوں کی نشونما اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی متعلقہ ملازمین کو سونپی گئی تا کہ ملازمین کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جاسکے۔ڈیسکون ہمیشہ سے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں کوشاں رہی ہے جس میں ڈیسکون ٹیکنیکل انسی ٹیوٹ کے ذریعے نادار و پسماندہ نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی بھی شامل ہے تا کہ وہ اپنے معیار زندگی کو بلند کرسکیں۔

مزید :

کامرس -