جنگلات معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں: محمد خالد وسیم

جنگلات معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں: محمد خالد وسیم

  

لاہور (پ ر) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے صدر محمد خالد وسیم نے کہا ہے کہ درخت اور جنگلات ملک کا حسن اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں وہ  لاہور ہیڈ آفس میں درخت لگانے کے بعد ملازمین سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے اس موقع پر قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ درخت کسی بھی قوم کا زیور اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور حاضر سروس ملازمین کو دلجمعی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ ہونے والے افسران مظہر حسن لغاری، محمد شہباز چیمہ، مختار الحسن بھٹی اور محب زادہ خان کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیئے گئے۔ جنرل منیجر ظہیر قریشی نے ملازمین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ادارے کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا انہوں نے ملازمین کو ادارے کا اثاثہ قرار دیا۔

مزید :

کامرس -