پاک سعودی کشیدگی ملکی مفاد میں نہیں،مولانا محمد قاسم

پاک سعودی کشیدگی ملکی مفاد میں نہیں،مولانا محمد قاسم

  

شیر گڑھ (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ پاک سعودی کشیدگی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے۔اسلامی ممالک کو آپس کے اختلافات ختم کر کے ایک  پلیٹ فارم پر جمع ہو نا چاہیئے۔وہ ضلعی مجلس عاملہ کے اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،سیکرٹری اطلاعات،مولانا قیصر الدین،مفتی سلیم حلیمی،مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی،قاری احسان الرحمان محسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ آج سے مجلس عاملہ کے ارکان مردان کے مختلف تحصیلوں کا دورہ کریں گے اور تحصیل جماعتوں کو اس بات پابند بنایا جائے گا کہ سات ستمبر کو پشاور میں ہونے والے ختم نبوت کانفرنس کے لئے تیاریاں کریں اور ہر تحصیل میں کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر تحصیل مردان کے لئے مفتی سلیم حلیمی،مولانا اسرار الحق،مولانا تاج الامین جبل،مولانا محمد الیاس،حافظ اسماعیل،تحصیل تخت بھائی کے لئے مولانا امانت شاہ حقانی،مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی،مولانا قیصر الدین اور محمد شفیق،تحصیل کاٹلنگ کے لئے مولانا محمد قاسم،مفتی گل ولی،حافظ اختر علی،حافظ حیدر علی اور حافظ نصر اللہ جبکہ تحصیل رستم کے لئے قاری احسان الرحمان،انور کمال،مولانا ضیاء الرحمان اور مولانا امیر محمد کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد قاسم نے کہاکہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی خارجہ اور داخلہ دونوں پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔حکومت نا م کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے لیکن حکمرانوں نے چھپ سادھ لی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ختم نبوت کانفرنس کے لئے مردان سے بڑا قافلہ شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم کی قیادت میں پشاور کے لئے روانہ ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -