سپورٹس گراؤنڈ پر جلد کام شروع ہوگا،ملک شاہ محمد وزیر

  سپورٹس گراؤنڈ پر جلد کام شروع ہوگا،ملک شاہ محمد وزیر

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع بنوں میں کیڈٹ کالج کی تعمیر اور منظوری سمیت شوال کے لئے الگ پندرہ کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں حلقے میں ٹائپ ڈی ہسپتال اور سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر جلد شروع ہوجائیگی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ حلقے میں سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کے لئے ورک آرڈر ملا ہے اسلئے اس اہم منصوبے پر جلد کام شروع کیا جائے انہوں نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بنوں سمیت تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کیا جائے تاکہ تحریک انصاف کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر سکیں۔ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت پانچ سال کی تکمیل کے ساتھ عوام کو ہر طرف  انکے حلقے میں وسیع اور پختہ سڑکیں نظر آئیں گے جو تحریک انصاف کی بہتر طرزِ حکمرانی کا ثبوت ہوگا۔ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ اپنے حلقے کی جائز ضروریات پورا کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -