چیف پیسکو کا پشاورکینٹ اورسٹی میں کئی کمپلینٹ آفسز کا معائنہ

چیف پیسکو کا پشاورکینٹ اورسٹی میں کئی کمپلینٹ آفسز کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے صارفین کو بہتر خدمات اورسہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے پشاورکینٹ اورسٹی میں کئی کمپلینٹ آفسز کا معائنہ کیا اورکمپلینٹ آفسز میں سہولیات کومزیدبہتربنانے کے لئے ہدایات جاری کیں،چیف ایگزیکٹیوپسکو نے اس موقع پر کمپلینٹ آفسزکے حاضری رجسٹر اور ضروری آئٹمز بشمول سیفٹی آلات کو چیک کیا اور اہلکاروں سے ان کی متعلق بات چیت کی،چیف ایگزیکٹیونے ٹیکنیکل سٹاف کو لائنوں پر کام کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات اختیارکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیفٹی آلات آپ کی حفاظت کے لئے ہیں اس لئے ان کا استعمال ضرورکریں اور غیرضروری خوداعتمادی کا مظاہرہ نہ کریں،  چیف ایگزیکٹیونے  واضح کیا کہ صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی اور ان کے بجلی سے متعلقہ شکایات کا جلد سے جلد ازالہ ہمارا مطمع نظرہے اس لئے صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی میں سست روی اور غفلت کا سخت نوٹس لیا جائے گا،چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ وہ آئندہ بھی کمپلینٹ آفسز کا اچانک دورہ کریں گے اس لئے وہ اپنے فرائض کو ایمانداری اورلگن سے انجام دیں.چیف ایگزیکٹیونے  کمپلینٹ آفسز میں  ٹی اینڈ پی آلات کو ہرصورت میں دستیابی اور سٹاف کی ڈیوٹی پرہروقت موجودگی کویقینی بنانے کی بھی ہدایت کی،