صارفین قومی مفاد میں بجلی چوری سے اجتناب کریں 

  صارفین قومی مفاد میں بجلی چوری سے اجتناب کریں 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پسکوبحالی ٹیمیں بجلی فراہمی میں تعطل کی صورت میں شدید گرمی اور کٹھن حالات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں   جہاں پر بھی لائنز پر فالٹس آتے ہیں ان کو فوری طورپر بحالی کا کام کرکے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی جاتی ہے، صارفین سے یہ بھی التماس ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں،کنڈوں والے صارفین ملک اورقوم کے مفاد میں فورا کنڈے ہٹادیں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈ نہ ہو اورصارفین کو بجلی کی فراہمی بلاکسی تعطل کے جاری رہے،صارفین کا تعاون بجلی کی مسلسل فراہمی اوربجلی سے متعلقہ دیگرمسائل کے حل کا سبب بنے گا.پسکو نے صارفین بجلی سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اورقوم کے بہترمفاد میں بجلی بچانے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پسکو سے تعاون کیا جائے اورموجودہ صورتحال پر قابو پانے میں اپنا بھرپورکردارادا  کریں اور بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی لائیں تاکہ بجلی فراہمی نظام کو اوورلوڈنگ سے بچایا جاسکے،،عوام سے اپیل ہے کہ وہ حقائق کا ادراک کرتے ہوئے پسکو سے تعاون کریں بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں اور قانون کوہاتھ میں نہ لیں،عوام کا تعاون ہی تمام مسائل کا حل ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -