سپیکر مشتاق احمد غنی کی 37قائمہ کمیٹیوں اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے قیام کی منظوری 

سپیکر مشتاق احمد غنی کی 37قائمہ کمیٹیوں اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے قیام کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے قاعدہ و قانون بزنس رولز 1988 کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے 37 قائمہ کمیٹیوں اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے، اعلامیہ کے مطابق اسپیکر اسمبلی مشتاق احمد غنی پبلک اکاوئٹس کمیٹی اور لا ریفارمز کمیٹی کے چیرمین ہوں گے، ڈپٹی اسپیکر بزنس اینڈ رولز اور ہاوس اینڈ لائبریری کمٹیوں کے چیرمین بنائے گئے ہیں، ثمر بلور کو اطلاعات،  شاہداد خان کو اوقاف و حج کمیٹی،  شفیق آفریدی کو ماحولیات، سردار یوسف کو صنعت، جوڈیشل پیر فدا ایڈوکیٹ، داخلہ کمیٹی کے نذیر احمد ایکسائزاینڈٹیکسیشن کمیٹی کے اورنگزیب نلوٹھا،  کمیونیکیشن اینڈ ورکس کمٹی کے عامر نذیر،  فنانس کمیٹی کے چیئرمین نوابزادہ فرید اللہ، زراعت کمیٹی کے چیئرمین ارباب وسیم، صحت کمیٹی کی چیئرپرسن رابعہ بصری، ہایرایجوکیشن کمیٹی کی چیرپرسن مدیحہ, امیر فرزند سی اینڈ ڈبلیو, شوکت علی ایریگیشن, لا و پارلیمانی امور فیصل زمان, لوکل گورنمنٹ الیکشن مولانا لطف الرحمان, فوڈ واجد اللہ خان, پی اینڈ ڈی محمد شفیق, نگہت اورکزئی پاپولیشن ویلفیر, محمد ادریس ریوینیو, رنگیز احمد ایڈمنسٹریشن, زکواہ سوشل ویلفیر ستارہ آفرین, اسٹیبلیشمنٹ زبیر خان, ایلمنٹری ایجوکیشن پختون یار خان, محمد ابراھیم  سپورٹس کلچر, سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عنایت اللہ خان, ہاوسنگ ظفر اعظم, انٹر پراونشل کوارڈینیشن سردار بابک, انرجی اینڈ پاور لائق محمد خان, ٹرانسپورٹ لیاقت خان, پبلک ہیلتھ انجنیرنگ آسیہ صالح, لیبر شیر اعظم وزیر, معدنیات عزیز اللہ خان, ریلیف ری ہیبیلیٹہشن فضل شکور خان چیرپرسن ہوں گے