صوابی،ٹریفک حادثات  میں 2 نوجوان جاں بحق 

    صوابی،ٹریفک حادثات  میں 2 نوجوان جاں بحق 

  

صوابی(بیوروپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک کے حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ مردان صوابی روڈ پر کالو خان کے مقام پر ڈمپر ٹرک و موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں چودہ سالہ موٹر سائیکل سوار انیس ولد جہان سید سکنہ آدینہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کا لو خان ہسپتال منتقل کر دیا دریں اثناء تھانہ یار حسین کے حدود میں یو سی یعقوبی کے گاؤں بال بانڈہ میں موٹر سائیکل کے حادثے میں ضیاء اللہ ولد زرد علی سکنہ بال بانڈہ جاں بحق ہو گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -