صوابی،قتل کا ملزم  گرفتار،مقدمہ درج

صوابی،قتل کا ملزم  گرفتار،مقدمہ درج

  

صوابی(بیورورپورٹ) پر مولی پولیس نے برف کے تنازغے پر قتل کرنے والے اختر کلام کے قاتل نور باچا کو گرفتار کر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مبینہ ملزم نور باچا سکنہ نارنجی نے برف کے بلاک پر تکرار ہونے پر دوکاندار اختر کلام پر چھری سے وار کر کے قتل کیا تھا۔ مقتول کے بھائی زرکلام کے رپورٹ پر پر مولی پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے پر مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او پر مولی اور سب انسپکٹر انچارج پولیس چوکی نارنجی نظیر حسین کی قیادت میں پولیس پارٹی نے کارروائی کر کے ملزم نور باچا کو پہاڑی علاقہ درہ سے گرفتار کر لیا۔پر مولی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -