ڈرگ کنٹرول کے ٹیم کوہاٹ کا لاچی بازار میں ڈرگ سٹورز کا معائنہ

ڈرگ کنٹرول کے ٹیم کوہاٹ کا لاچی بازار میں ڈرگ سٹورز کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈرگ کنٹرول ٹیم کوہاٹ نے بدھ کے روز لاچی بازار میں ڈرگ سٹورز کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران دو میڈیکل سٹورز سے لائسنس کے بغیر نارکوٹکس ڈرگز فروخت کیلئے رکھنے پر ان ادویات کا ذخیرہ فارم چھ پر درج کرکے ضبط کیا گیا اور سٹور مالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح ایک اور ڈرگ سٹور سے نارکوٹکس ڈرگز کا فروخت کیلئے رکھا گیا ذخیرہ اس الزام پر ضبط کیا گیا کہ سٹور کے مالک نے نارکوٹکس ڈرگز سیل رجسٹر مینٹین نہیں رکھا تھا جو ایکٹ کے تحت رکھنا لازمی ہے۔ان ادویات کو فارم چھ پر درج کرکے ضبط کیا گیا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔اس کے علاوہ چھاپے کے دوران سٹورز بند کرکے فرار ہونے والے دو مالکان کے سٹورز کو سیل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں متعدد میڈیکل سٹورز سے مشکوک غیر رجسٹرڈ ادویات کے کئی نمونے فارم پانچ پر درج کرکے تفصیلی تجزیہ اور رپورٹ کیلئے لیب کو بھیج دیئے گئے۔رپورٹ آنے کے بعد ان سٹورز کے مالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔درایں اثنا ڈی ایچ او اورکزئی سہراب علی خان کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر اورکزئی نے فوڈ اینڈ سینیٹیشن سٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا اور ڈرگ ایکٹ 1976 کی تعمیل میں بہت سی غیر رجسٹرڈ ادویات ضبط کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -