آئل ٹینکراور کوچ میں تصادم،ڈرائیور جاں بحق،9 افراد زخمی
مہمند (نمائندہ پاکستان)مہمند، میاں منڈی بازار کے قریب غیبہ موڑکے مقام پر آئل ٹینکر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم، ڈرائیور موقعہ پر جان بحق، دو خواتین سمیت نو افراد زخمی۔ ہسپتال منتقل۔ ٹینکر ڈرائیور وقوعہ سے فرار۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند تحصیل میاں منڈی بازار کے قریب غیبہ موڑ پشاور باجوڑ شاہراہ پر آئل ٹینکر اور فلائنگ کوچ کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق باجوڑ میں آئل خالی کرکے آٓنے والی آئل ٹینکر انتہائی تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوئی پچھلے ٹائر نکل کر ٹینکر سے الگ ہوئی اور پھسل کر شبقدر سے گندہاب آنے والی فلائنگ کوچ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد ولد فضل رحمان موقعہ پر جان بحق ہوگیا۔ جبکہ کوچ میں سوار دو خواتین،، واجد خان، رحمان گل، محسن،محمد علی،اشفاق خان،محمداللّہ اور اکرام اللّہ شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کی عرض سے ریسکیو 1122 نے غلنئی ہسپتال اور بعد ازاں پشاور منتقل کردیا گیا۔ تا ہم جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے بتایا کہ ضلع مہمند میں ریسکیو 1122 کا ڈائلنگ نمبر سہولت نہ ہونے کی وجہ سے عام موبائل پر اطلاع دی گئی جس کی وجہ سے پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیواں کو نکالا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع مہمند میں اوور سپیڈ اور بغیر لائسنس ہر قسم گاڑی چلانے پر پابندی لگائی جائے۔