تخت بھائی گرلز کیڈٹ کالج میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

تخت بھائی گرلز کیڈٹ کالج میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو انجینئر اعجاز حسین انصاری اور چیف انجینئر عزیر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سپرنٹنڈنٹ سی اینڈ ڈبلیو مردان سرکل انجینئر رفیع الدین اور ایکسن سی اینڈ ڈبلیو عمران حسین نے تخت بھائی گرلز کیڈٹ کالج میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر انہوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر انجینئر سی اینڈ ڈبلیو مردان ظہور خان ایس ڈی او نقیب خٹک, انجینئر طاہر صدیقی  اور سابقہ جنرل کونسلر دامن کوہ انجینئر شہزاد حسین  کے علاوہ سی اینڈ ڈبلیو کے دیگر حکام بھی موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپریٹنڈنٹ سی اینڈ ڈبلیو مردان سرکل انجینئر رفیع الدین اور ایکسن سی اینڈ ڈبلیو  عمران حسین نے کہا کہ کلین  اور گرین پاکستان کہ مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز ضلع مردان میں کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع مردان میں سی اینڈ ڈبلیو کے انڈر کنسٹرکشن پروجیکٹ میں چار ہزار تک پودے لگائے جائیں گے اور اس کا خصوصی دیکھ بھال بھی کیا جائے گا عوام بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لے کر کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب پورا کریں جس کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -