لاہور ہائیکورٹ کی 25سینئر آفس کوآرڈینیٹرز کواگلے عہدہ پرپروموشن  

لاہور ہائیکورٹ کی 25سینئر آفس کوآرڈینیٹرز کواگلے عہدہ پرپروموشن  

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے 25سینئر آفس کوآرڈینیٹرز کو ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز کے عہدہ پر ترقی دیدی،علاوہ ازیں لاہورہائی کورٹ نے اپنے 26نائب قاصدوں کو بھی ٹائم سکیل پروموشن کے تحت قاصد کے عہدہ پرترقی دیدی،عدالت کی طرف سے جار ی ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق جن سینئر آفس کوآرڈینیٹرز کو16ویں گریڈ سے 17ویں گریڈ میں ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ان میں غازی اسحاق، رانا منیر، محمد اکرام، محمد اسلم، سید سجاد حسین، محمد شفیق، حامد رفیق، احمد سبحانی،فرزند علی،غلام مصطفی اعوا ن، رضوان عبدالناصر،ارشد رشید، قیصر بٹ، خالد رشید، اصغر شاہین، آصف محمود، امجد علی، تنویر شہزاد، اکمل عباس، نصراللہ خان، توقیر الہٰی،محمد وقار، محمد زبیر، زاہد نصیراورمحمد حفیظ بھٹی شامل ہیں۔جن نائب قاصدوں کو قاصد کے عہدہ پر ٹائم سکیل پروموشن دی گئی ان کی ہائی کورٹ میں ملازمت کا دورانیہ 16سال سے 28سال تک کا ہے۔

 عہدہ پر ترقی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -