بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے: چیئر مین سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد/کوئٹہ(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک میں بلوچستان کے مزید منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائیگا، بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا،عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، اس میں بلوچستان کے مزید منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شامل کئے جائیں گے، اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو دی جانیوالی مراعات و سہولیات کے بارے میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو آگاہ کیا۔
عاصم سلیم باجوہ