وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے صوبے میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت سہولت پروگرام کی توسیع پر مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مفاد عامہ سے متعلق اہم امور پر وزیر اعظم سے مشاورت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کو سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

مزید :

صفحہ اول -