وزیر اعلیٰ محمود خان کا میر حاصل  بزنجو کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کا میر حاصل  بزنجو کی وفات پر اظہار تعزیت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے،یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میر حاصل بزنجو کی سیاسی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -