جماعت اسلامی حکومت کے خلاف جلد احتجاجی تحریک شروع کرے گی: سینیٹر سراج الحق 

جماعت اسلامی حکومت کے خلاف جلد احتجاجی تحریک شروع کرے گی: سینیٹر سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تیمر گرہ (بیورورپورٹ) امیر جما عت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حکومت کے خلاف جلد احتجاجی تحریک شروع کرے گی،حکومت کی داخلہ و خارجہ پا لیسی سمیت تمام پالسیاں ناکام ہوچکی ہے جس کا اعتراف خود حکومتی وزراء نے کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جما عت اسلامی لوئر دیر کے سیکر ٹریٹ بلامبٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزازالملک افکاری، سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان، سابق ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجنئیر یعقوب الرحمان، سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد،تحصیل تیمرگرہ کے امیر مو لانا جاوید اقبال بھی موجود تھے، سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ایک کروڑ نو کریاں دینے کے بجائے 15لاکھ افراد بے روز گار ہوگئے اور صنعتی یونٹ بند ہوگئے، مو جودہ حکومت نے مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے حکومتوں سے بھی13  ہزار ارب قرضہ لیکر ملک کا قرضہ 43 ہزار ارب تک پہنچایا ادویات کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافہ کیا گیا اور عوام سے علاج معالجہ کی سہولیات چھین لی گئی، وزیر خارجہ کی بیان سے کشمیر کاز کو سخت نقصان پہنچا یا گیا۔
سراج الحق 

مزید :

صفحہ اول -