وزیراعظم آج صحت کارڈ کے معاہدے کی تقریب میں شرکت کرینگے: تیمور جھگڑا 

  وزیراعظم آج صحت کارڈ کے معاہدے کی تقریب میں شرکت کرینگے: تیمور جھگڑا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے عوام سے کیا جانے والا ایک اور وعدہ پورا ہو رہا ہے۔ صحت انصاف کارڈ سے صوبے کی تمام آبادی مستفید ہو سکے گی جس کے لیے کل انشورنس کمپنی سے معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اس تقریب میں شرکت کریں گے اور ان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں صحت انصاف کارڈ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے بلدیات و اطلاعات کامران خان بنگش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے پی ایس او شہاب علی شاہ، سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ، سیکریٹری انفارمیشن ارشد خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر صحت سہولت پروگرام ریاض تنولی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے جس دن کا انتظار کیا، وہ دن آگیا ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار اس پروگرام کو ہر ضلع تک پہنچایا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت صوبے کے ہر خاندان کو شناختی کارڈ پر دس لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس حاصل ہو گی۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ ایسا ہیلتھ انشورنس پروگرام بہت سے ترقیاتی ممالک میں بھی نہیں ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ 

مزید :

صفحہ اول -