طالبان کا افغان سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، ایک فوجی سمیت 14محافظ ہلاک، 4زخمی 

طالبان کا افغان سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، ایک فوجی سمیت 14محافظ ہلاک، ...

  

کابل(سٹاف رپورٹر)افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار کے قصبے خواجہ بہا ؤالدین میں طالبان نے ایک چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں   13محافظ اور ایک فوجی ہلاک جبکہ دیگر 4زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار کے قصبے خواجہ بہا الدین میں طالبان کے حملے کے دوران 13محافظ اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان خلیل اسیر کے مطا بق  طالبان نے خواجہ بہا الدین قصبے سے متصل دیہات لالہ گزر میں ایک چوکی پر حملہ کرتے ہوئے 13محافظوں اور ایک فوجی کو ہلاک جبکہ 4 دیگر کو زخمی کر دیا۔ اس حملے کے بعد دوطرفہ جھڑپ بھی ہوئی جبکہ طالبان نے اس بارے میں فی الحال بیان نہیں دیا۔

طالبان حملہ

مزید :

صفحہ اول -