کراچی میں آج  سے گرج چمک  کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آج  سے گرج چمک  کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

  

کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج جمعہ سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 اگست کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مون سون کا سلسلہ سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے، کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ 

 تیز بارش 

مزید :

صفحہ آخر -