ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کو اداکارہ اُشنا شاہ نےقتل قرار دے دیا

ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کو اداکارہ اُشنا شاہ نےقتل قرار دے دیا
 ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کو اداکارہ اُشنا شاہ نےقتل قرار دے دیا

  

 کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ اُشنا شاہ نے چند روز قبل خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

اُشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈیا سٹیٹس میں کہا ہے کہ کسی کے سر کی پشت پر گولی کا نشان کسی بھی طرح خودکشی کو ظاہرنہیں کرتا، سندھ پولیس برائے مہربانی ہمیں مایوس نہ کرے۔پاکستان میں یہ عام بات ہے کہ خواتین کو گھریلو جھگڑوں اور ’عزت‘ کے تنازعات پر قتل کرکے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جاتا ہے۔ برائے مہربانی اس نوجوان ڈاکٹر کو بھی اس فہرست میں شامل نہ ہونے دیں۔

واضح رہے کہ کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض سرانجام دینے والی 25 سالہ ڈاکٹر ماہا کی اپنے گھر سے لاش برآمد ہوئی تھی، بظاہر معاملہ خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ انہوں نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا۔

مزید :

تفریح -