امریکی صدر کا طیارہ ڈرون سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا، وائیٹ ہائوس کا بڑا حکم
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کے قریب ڈرون کے آنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، امریکی صدر کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران گزشتہ روز ایک ڈرون بہت قریب آگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر فورس ون کا تیارہ، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ سور تھے، گزشتہ روز واشنگٹن کے باہر ایک فوجی اڈے پر اترتے وقت ڈرون سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی تدفین کے بعد اپنیے نیو جرسی گالف ریزورٹ میں ایک ہفتہ گزار کر واپس واشنگٹن جارہے تھے کہ یہ واقع پیش آیا۔
خیال رہے کہ 16 اگست کو امریکی صڈر ڈونلڈٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔رابرٹ ٹرمپ کو دماغ میں خون بہنے کی وجہ سے نیویارک کے اسپتال داخل کرایا گیا تھا اور امریکی صدر نے اپنے چھوٹے بھائی کی عیادت بھی کی تھی۔خبر کی تصدیق کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’میں انتہائی غم کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ گزشتہ شب میرا بھائی رابرٹ انتقال کر گیا ہے۔‘ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’وہ نہ صرف میرا بھائی تھا بلکہ میرا بہترین دوست بھی تھا۔ وہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے بھی اپنے چچا کو ایک ’بہترین انسان۔۔۔ مضبوط، رحم دل، اور انتہائی وفادار‘ قرار دیا تھا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ’ہماری پوری فیملی انھیں یاد کرے گی۔