کراچی طیارہ حادثہ میں معجزاتی طور پر بچ جانے والے ” ظفر معسود “کیلئے ورچسٹر کی چابی کا اعزاز، خصوصی پیغام بھی جاری کر دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کا طیارہ عید الفطر سے قبل 22 مئی کو کراچی میں گرکر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 97 افراد جان کی بازی ہار گئے لیکن معجزاتی طور پر اس جہاز میں سوار دو افراد زندہ بچ گئے اور ہشاش بشاش ہیں جن میں ایک شخص محمد زبیر ہے جبکہ دوسرے زند بچ جانے والے خوش قسمت انسان بینک آف پنجاب کے صدر ” ظفر معسود “ ہیں ۔
طیارہ حادثے میں معجزاتی طور پر بچ جانے والے ظفر مسعود کو انگلینڈ کے شہر ” ورچسٹر “ کے میئر کی جانب سے ان کا روایتی اعزاز ” ورچسٹر کی چابی “ سے نوازا گیاہے ، جو کہ کسی بھی پاکستانی کیلئے حاصل کرنا فخر کی بات ہے، جو کہ عمومی طو پر شہرکی خدمت کرنے والوں یا مہمانوں کو دیا جاتا ہے ۔
اس موقع پر ظفر معسود نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام بھی جاری کیاجس میں انہوں نے طیارہ حادثے کے حوالے سے اپنے تجربات سے پردہ اٹھایا ہے ۔ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ میں یہ ویڈیو پیغام اپنی پیاری کزن فوزیہ قمر ،قمر نقوی اور ان کے شوہر ظفر نفیس نقوی کی طر ف سے پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر باسٹن کیلئے ریکارڈ کر رہاہوں، انہوں نے مجھے میرے حالیہ حادثے کے بارے میں پیغام ریکارڈ کرنے کیلئے کہا ، وہ طیارہ حادثہ جس کا مجھے کچھ عرصہ قبل تجربہ ہوا۔
ان کا کہناتھا کہ یہ حقیقی طور پر ایک بہت بڑا واقعہ تھا ، خدا مجھ پر بہت ہی زیادہ مہربان ہوا ،یہ سارامعاملہ ہی ربانی تھا ، جب جہاز کریش ہوا میں بے ہوش ہو گیا تھا اور جب ہوش آیا تو مجھے ریسکیو کیا جا چکا تھا ،اس مشکل وقت کی میرے ذہن میں کوئی بھی یاد نہیں ہے ، ایسا محسوس ہوتاہے جیسے خدا خود مجھے بچانے کیلئے آ گئے ہوں ، اس نے میری حفاظت فرمائی ،اس حادثے سے جو میں نے سبق سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ میں ماضی میں جو بھی کرتا رہا ہوں اس پر میرا خدا مجھ سے راضی ہے،میں ماضی میں جو کرتا رہاں وہ میں مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا ۔
ان کا کہناتھا کہ مجھے میرے خاندان اور والدین سے جو چیز وراثت میں ملی ہے وہ ” حب الوطنی “ اور اس ملک کے ساتھ محبت ہے ،آپ بھی ہمیشہ ایماندار رہنے کی کوشش کریں اور جتنا ممکن ہو سکے دوسروں کی مدد کریں اوراپنے ملک کے ساتھ مخلص رہیں ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کو طرز عمل کے حوالے سے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہتر بننا ہوں گا ، آپ کو اپنے ہم وطنوں کے ساتھ اچھا رویہ اختیا کرنا چاہیے،میں آپ کو 14 اگست کے موقع پر مبارک باد پیش کرنا چاہتاہوں ، آپ تمام تارکین وطن نے جس حب الوطنی اور عزم کا اظہار پاکستان کے لئے کیا ہے ، وہ مثالی ہے، ہم مشکل وقت میں تھے لیکن وہ آپ کا ہی بھیجا ہوا زرمبادلہ تھا جس نے ہمیں اس مشکل سے نکالا ۔آپ کا بہت شکریہ آپ یہ کام جاری رکھیں۔