پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں واک ان انٹرویو کا اہتمام، 15 سو کے قریب  افراد نے انٹرویو دئیے

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں واک ان انٹرویو کا اہتمام، 15 سو کے قریب  افراد نے ...
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں واک ان انٹرویو کا اہتمام، 15 سو کے قریب  افراد نے انٹرویو دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں واک ان انٹرویو کا اہتمام کیا گیا جس میں ایک دن میں 15 سو کے قریب  افراد نے انٹرویو دئیے۔کورونا وائرس میں کمی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اتنے بڑے پیمانے پر بے روزگار افراد کے لئے نوکریوں کا بندوبست کیا جارہا۔متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے سیاہ بادل چھٹنے لگے،بےروز افراد اور یواے ای میں اپنا روشن مستقبل کی تلاش میں آنے والوں کے لئے ان افراد کے لئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں واک انٹرویو کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سمیت 9 ممالک کے شہریوں نے انٹرویو دئیے اور ان کی صلاحیت اور ہنر کے مطابق ان کو نوکریاں آفر کیں گئیں انٹرویوز کے لئے آنے والوں کے لئے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی تھی۔
کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی کے ساتھ ہی یواے ای حکومت کی جانب سے بڑے بڑے پراجیکٹس کا آغاز کردیا ہے جس میں نوکریوں سے فارغ ہونے والے افراد سمیت پاکستان جانے والوں کو واپس بلایا جائے گا تاکہ وہ اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق روزگار حاصل کر سکیں۔
 اس موقع پر اس پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ذیادہ سے ذیادہ ان لوگوں کو اکاموڈیٹ کیا جائے جو بے روزگار ہوئے ہیں مزدور طبقہ  ہماری ترجیح ہے۔پاکستان سے بھی لوگوں کو واپس بلایا جائے گا ہمارا ٹارگٹ ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 ہزار پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

واک ان انٹرویو پروگرام کے میزبان پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے ڈائریکٹر اور پروگرام نوافز کے عہدیدار فراز صدیقی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے ہیں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے یہ قدم اٹھاتے ہوئے مزدور طبقے سے لے کر ڈاکٹرز اور انجینئرز تمام ہنرمندوں کے لئے نوکریوں کا بندوبست کرنے کی کوشش کی ہے۔
کنسلٹنسی ایکسپرٹ اور پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور  مختلف کمپنوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والے  راہول صاحب کا کہنا تھا کہ تین سے چار ہزار افراد نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرایا ہے جن میں سے 1500 کے قریب افراد نے انٹرویو دیا اور ان میں سے850  سے ۔زاہد لوگوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔پاکستان سوشل سنٹر شارجہ صدر خالد حسین چوہدری،جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار  اور دیگر انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا اہتمام کرتے رہیں گے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کو روزگار مل سکے۔خاص طور پر وہ پاکستانی جو واپس جاچکے ہیں اور بے روزگار ہیں ان کو دوبارہ یواے ای میں نوکری دلوائی جاسکے-