کورونا کی وجہ سے بند کیے گئے سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کب ہوگا؟ وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

کورونا کی وجہ سے بند کیے گئے سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کب ہوگا؟ وفاقی وزیر ...
کورونا کی وجہ سے بند کیے گئے سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کب ہوگا؟ وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بند کیے گئے سکول کھولنے سے متعلق فیصلہ کے لیے 7 ستمبر کو اجلاس طلب کیاگیا ہے جس میں سکول کھولنے یا نہ کھولنے کے بارے میں حتمی فیصلہ ہوگا، حالات کے مطابق 15 ستمبر کو سکول کھل سکتے ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود کا کہناتھاکہ  کورونا کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ بھی متاثر ہوا، ہم ایک مشکل مرحلےسےگزرے،  نیشنل کوآرڈی نیشن سسٹم کوایک فعال ادارہ بنایا، ہائیر ایجوکیشن نے ان لائن ٹیچنگ شروع کی  لیکن  اس میں مشکلات آئیں،گیلپ کے مطابق اسی لاکھ بچے ٹیلی سکول سے استفادہ کررہے ہیں، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کےفورم کو متحرک کیا گیا   اور  ہم نےباقاعدگی سے چاروں صوبوں کیساتھ اجلاس کیے۔شفقت محمود کا کہناتھاکہ  کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بغیرنہیں کیا، تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا اور مل کر  طلبا کوپرموٹ کرنےکافیصلہ کیا۔

، 

مزید :

قومی -اہم خبریں -