پی سی بی نے مصباح الحق سمیت تمام مینجمنٹ سے دوسری نوکری کی تفصیلات مانگ لیں 

پی سی بی نے مصباح الحق سمیت تمام مینجمنٹ سے دوسری نوکری کی تفصیلات مانگ لیں 
پی سی بی نے مصباح الحق سمیت تمام مینجمنٹ سے دوسری نوکری کی تفصیلات مانگ لیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایتھکس کوڈ معاملے پر قومی ٹیم مینجمنٹ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق سمیت تمام مینجمنٹ سے دوسری نوکری ، مراعات اور معاہدوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں ، پی سی بی کے نئے قانون کے مطابق کوئی ملازم دو نوکریاں نہیں کر سکتا ، اراکین کو آمدنی کے تمام ذرائع واضح کرنے ہوں گے ، ضابطہ اخلاق بورڈ کے ملازمین اور دیگر متعلقہ سٹاف پر بھی لاگو ہے ۔
کوڈ آف ایتھکس جون میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد نافذ ہواہے ، کوڈ آف ایتھکس کے تحت مصباح الحق کو اپنی ایک نوکری چھوڑنی پڑ سکتی ہے جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کو اپنے ڈپارٹمنٹ بھی چھوڑنا پڑ سکتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -