اس اداکارہ کی عمر کتنی ہے؟ جواب جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ادارائیں اپنے آپ کو بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ مکمل طور پر فٹ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور اس کیلئے کئی حربے بھی اپناتی ہیں جس سے وہ اپنی عمر سے کم دکھائی دیتی ہیں لیکن ہانگ کانگ کی ایک اداکارہ ”کیرمین لین ییک تنگ“ جب اپنی حقیقی عمر اپنے مداحو ں کو بتائی تو ان کے ہوش ہی اڑ گئے اور یقینی طور پر جان کر آپ بھی ایک مرتبہ دنگ ضرور رہ جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق لی کو سوشل میڈیا پر ان کے خوبصورتی اوردلکش اداﺅں کے باعث بہت ہی زیادہ پسند کیا جاتاہے اور اکثر لوگ تو یہ مانتے ہیں کہ ان کی حقیقی عمر 30 سال سے زائد نہیں ہو سکتی لیکن حقیقت میں ان کی عمر ” 54 برس “ ہو گئی ہے اور یہ انکشاف خود انہوں نے کئی سال تک اپنی اصل عمر چھپانے کے بعد 54 ویں سالگرہ پر کیا ہے ۔
View this post on Instagram
اداکارہ ”کیرمین لین ییک تنگ“ 16 اگست 1967 کو پیدا ہوئیں اور اب چند روز قبل وہ 54 برس کی ہو گئیں ہیں ۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق لی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ویبو “پر ایک 2019 اور ایک 1995 کی تصویر پوسٹ کی اور بتایا کہ ان کی اصلی عمر 54 سال ہے۔لی نے بتایا کہ وہ گزشتہ 30 سالوں سے اپنی عمر چھپاتی آر رہی ہیں اور اب وہ ایسا نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے ویبو پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” میں اپنی کافی زندگی جی چکی ہوں اور اپنے 54 ویں یوم پیدائش کا کھلے دل سے استقبال کرتی ہوں۔“
لی نے یہ بھی بتایا کہ سال 1990 کے بعد سے ہی ان کی عمر کے بڑھنے کا اثر نظر آنا ختم ہوگیا تھا۔ لی کو دیکھ کر کوئی بھی نہیں بتاسکتا کہ ان کی عمر 54 سال ہے۔لی نے ویبو پر لکھا لوگ سوچتے ہیں کہ 30 سال کی عمر پار کرتے ہی خواتین اپنی خوبصورتی کے عروج سے دور ہونے لگتی ہیں۔ آپ کی کوئی بھی عمر ہو ، آپ کو ہمیشہ خود میں سدھار کرتے رہنا چاہئے اور ایسی باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔ لی نے اپنی ماں ، کنبہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔
لی نے سال 1990 میں اپنا کیریئر ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر شروع کیا تھا اور آج وہ چین میں سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور کئی کمرشلز میں بھی کام کر چکی ہیں ۔