تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا 

تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا 
تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا 

  

ساوتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے ۔اظہر علی نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے ، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، سریز برابر کرنے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔جبکہ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے ، جوفر آرچر ٹیم میں واپس آ گئے ہیں ۔

انگلینڈ کے گیارہ رکنی سکواڈ میں ڈوم سبلی ، روری برنز ، زیک کرالی ، جوئے روٹ ، اولی پاپ ، جوز بٹلر ، کرس ووکس ، ڈو بیس ، جوفرا آرچر ، سٹورٹ براڈ ، جیمز اینڈر سن شامل ہیں ۔

پاکستان کی گیارہ رکنی ٹیم میں شان مسعود ، عابد علی ، اظہر علی ، بابراعظم ، اسد شفیق ، فواد عالم ، محمد رضوان ، یاسر شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد عباس ، نسیم شاشامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -