کیا کوئی اور بھی عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں ؟ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے بڑا بیان جاری کر دیا 

کیا کوئی اور بھی عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ...
کیا کوئی اور بھی عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں ؟ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے بڑا بیان جاری کر دیا 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ کا کہنا ہے کہ کئی عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مختلف مراحل میں ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور گرگش نے امریکی تھنک ٹینک سے آن لائن گفتگو میں کہا کہ کئی عرب ممالک ایسے ہیں جو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے رابطوں میں ہیں اور مختلف مراحل میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کو ایک بڑے اسٹریٹیجک بریک تھرو کی ضرورت ہے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں جو امن کے لیے ہوں گے۔

وزیر مملکت خارجہ کا کہنا تھا کہ اردن یا مصر کی طرح نہیں بلکہ یہ ایک بڑے امن کی طرف پیش قدمی ہے، ہم نے اسرائیل کے ساتھ جنگ نہیں لڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کا کوئی بھی سفارتخانہ بیت المقدس کے بجائے تل ابیب میں ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -