بن قاسم پاور پلانٹ میں پھر خرابی، کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھادی

بن قاسم پاور پلانٹ میں پھر خرابی، کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھادی
بن قاسم پاور پلانٹ میں پھر خرابی، کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھادی

  

 کراچی(آئی این پی ) بن قاسم پاور پلانٹ میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی سے شہر میں بجلی کی قلت پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کے 2 یونٹس میں خرابی کے باعث کے الیکٹرک کو 260 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی طلب 2900 میگاواٹ ہے جس کے باعث کے الیکٹرک بجلی کا شارٹ فال لوڈشیڈنگ سے پورا کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے شارٹ فال سے کراچی کے لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، شاہ فیصل ٹان، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا، لیاری،کھارادر اور پی آئی بی بھی شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -