حیات بلوچ کے قاتلوں کو پکڑا گیا ،جوجرم کرتے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے:شیریں مزاری 

 حیات بلوچ کے قاتلوں کو پکڑا گیا ،جوجرم کرتے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے:شیریں ...
 حیات بلوچ کے قاتلوں کو پکڑا گیا ،جوجرم کرتے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے:شیریں مزاری 

  

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جنہوں نے حیات بلوچ کو قتل کیا تھا ان کو پکڑا گیا ہے ان کے خلاف ایف آئی آر ہو گئی ہے،جوجرم کرتے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی(ف) کے رہنما سید محمود شاہ نے کہا کہ تربت میں حیات بلوچ کو ایف سی کے ایک اہلکار نے گولی مار کر شہید کر دیا ، اس واقعہ کی انکوائری کے لیئے کمیٹی تشکیل دی جائے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ میں نے حیات بلوچ کے قتل پر مذمت کی تھی ، جنہوں نے قتل کیا تھا ان کو پکڑا گیا ہے ، ان کے خلاف ایف آئی آر ہو گئی ہے، آئی جی ایف سی نے خود حیات بلوچ کے گھر جا کر ان کو کہا ہے کہ بالکل انصاف ہو گا ان کو انصاف ملے گا، شیریں مزاری نے کہا کہ فضا بدل رہی ہے، جوجرم کرتے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -