حج واجبات کی ادائیگی ، حکومت نے 98 فیصد عازمین کو رقوم واپس کردی، ترجمان وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے 98 فیصد عازمین حج کو رقوم واپس کردی، ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ بقیہ درخواست گزار بینکوں سے اپنے واجبات31 اگست تک وصول کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امورمیں حج واجبات کی ادائیگی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں حج واجبات کی ادائیگی کیلئےنامزدبینکوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ 98 فیصددرخواست گزاروں کو حج واجبات کی ادائیگی کردی گئی، بقیہ درخواست گزاربینکوں سے اپنے واجبات31اگست تک وصول کرلیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ واجبات کی باسہولت ادائیگی کیلئے بینکوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔