دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز میں فیصل آباد کا مسافر جاں بحق

 دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز میں فیصل آباد کا مسافر جاں بحق
 دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز میں فیصل آباد کا مسافر جاں بحق

  

 فیصل آباد (آئی این پی) دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز میں فیصل آباد کا مسافر جاں بحق فلائی دبئی کی پرواز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر کرا چی لینڈ کروایا گیا موت وجہ معلوم ہو نے کے بعد نعش فیصل آباد روا نہ کی جا ئے گی ۔

تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز دبئی سے فیصل آباد آنے والی دبئی فلائی کی پرواز میں فیصل آباد کے رہا ئشی محمد عقیل کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی فوری طور پر جہا ز کو میڈیکل ایمر جنسی کی وجہ سے کرا چی اتارا گیا متاثرہ مسافر کی دوران لینڈنگ ہی موت واقعہ ہو گئی ایئر پورٹ پر موجود میڈ یکل عملہ نے موت کی تصدیق کر دی۔

جاں بحق ہو نے والے مسافر کی نعش کو چھوڑ کر دبئی فلائی کی پرواز فیصل آباد پہنچ گئی ایئر پورٹ حکام کے مطا بق جاں بحق ہو نے والے شخص کی نعش موت کی وجوہات معلوم ہو نے کے بعد فیصل آباد روا نہ کیا جا ئے اہل خانہ کو اطلاع کر دی گئی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -