پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف بڑا قدم، 88 سے زائد دہشتگرد عناصر پر سخت پابندیاں عائد 

پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف بڑا قدم، 88 سے زائد دہشتگرد عناصر پر سخت پابندیاں ...
پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف بڑا قدم، 88 سے زائد دہشتگرد عناصر پر سخت پابندیاں عائد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 88 سے زائد دہشتگردعناصر پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق داعش ، القاعدہ ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے دہشتگرد دوں پر پابندیاں لگا دی گئیں ، القاعدہ ، داعش، طالبان سے متعلق دو نوٹیفکیشن کا 18 اگست 2020 کو اجرا کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کالعدم تنظیموں دہشتگرد عناصر کے اثاثے ، کھاتے منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اقدام ک تحت پاکستان میں منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات ضبط ،بینکس ، مالیاتی اداروں سے مالیاتی خدمات کی فراہمی ،بیرون ملک سفر پر پابندی کر دی گئی ہے ۔ کالعد م دہشتگرد تنظیموں، افراد پر ہتھیاروں کے حصول پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
یواین سلامتی کونسل کی کمیٹی نے دہشتگردوں کی نئی فہرست کی منظوری دی ہے ، یو این کی کمیٹی نے دہشتگرد تنظیموں ، افراد کو دہشتگردی میں ملوث قرر دیاہے ، پاک افغان سرحدی علاقوں میں روپوش کالعدم تحریک طالبان کے افراد بھی فہرست میں شامل ہیں ۔سابق طالبان ، حکومت کے وزراء، گورنر اور رہنما بھی مصدقہ فہرست میں شامل ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -