ڈی ایچ اے اسلام آباد میں زمین  ڈویلپمنٹس کے شاندار منصوبے زمین ایس مال کی تعمیرات کا آغاز ، منصوبے میں سرمایہ کاری انتہائی فائدہ مند ہو گی، پراجیکٹ ڈائریکٹر‘ فہدعارف خواجہ

ڈی ایچ اے اسلام آباد میں زمین  ڈویلپمنٹس کے شاندار منصوبے زمین ایس مال کی ...
ڈی ایچ اے اسلام آباد میں زمین  ڈویلپمنٹس کے شاندار منصوبے زمین ایس مال کی تعمیرات کا آغاز ، منصوبے میں سرمایہ کاری انتہائی فائدہ مند ہو گی، پراجیکٹ ڈائریکٹر‘ فہدعارف خواجہ

  

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر انتظام زمین ڈویلپمنٹس کے منصوبے زمین ایس مال کی تعمیرات کا آغاز اسلام آباد میں کر دیا گیا ہے۔ زمین ایس مال  پاکستان میں زمین ڈویلپمنٹس کا پہلا کثیر المقاصدی تعمیراتی منصوبہ ہے،  اور یہ معروف  تعمیراتی گروپس، زمین ڈویلپمنٹس، ایس گروپ  اور ایم آئی ایچ گروپ متحدہ عرب امارات  کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ اے اسلام آباد میں تعمیر  ہونے والے اس منصوبے میں مال اور اپارٹمنٹس فروخت کیلئے دستیاب ہونگے۔ 

زمین ایس مال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  زمین ڈویلپمنٹس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فہد عارف خواجہ نے کہا کہ جیسے ہی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کو کام کی اجازت دی گئی اس وقت سے ہی اس کی تعمیرات کے آغاز کا جائزہ لیا جا رہا تھا اور اب تمام تر ضروری انتظامات مکمل کرنے کے بعد ہم نے باقاعدہ تعمیرات کا آغاز کر دیا ہے  ۔یہ اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا منفرد  منصوبہ ہو گا جس کی تعمیر میں بین الاقوامی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے  گااورہر طرح کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تعمیرات میں تمام تر باریکیوں کا باخوبی خیال رکھا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام تر تعمیراتی مراحل بر وقت مکمل کر کے خریداروں کو فوری قبضہ دیا جائے۔

فہد عارف خواجہ کا کہنا تھا کہ  ڈی ایچ اے میں تعمیر ہونے والے اس شاندار منصوبے  کے تمام دستاویزی امور مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد ایکسپریس وے کو سگنل فری کرنے کے منصوبے کی منظوری دی جا چکی ہے، جس کے بعد  زمین ایس مال میں کی جانے والی سرمایہ کاری نہ صرف مزید فائدہ مند ثابت ہو گی بلکہ  دارالحکومت اسلام آباد  کے اہم مقامات سے آسان ترین رسائی ہونے کی بدولت اس کی قیمتوں میں بھی قابل قدر اضافہ متوقع ہے۔  

زمین ایس مال کے پارٹنر ایس گروپ کے سربراہ عثمان چیمہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زمین ایس مال جیسے عالمی معیار کے منصوبے کے ذریعے رئیل اسٹیٹ سیکٹر  میں جدید طرز تعمیر کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا، جو کہ نہ صرف اہلیان اسلام آباد بلکہ ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پُرکشش موقع ثابت ہو گا۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -