نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کو طلب کر لیا لیکن الزام کیا ہے ؟ بڑی خبر آ گئی 

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کو طلب کر لیا لیکن الزام کیا ...
نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کو طلب کر لیا لیکن الزام کیا ہے ؟ بڑی خبر آ گئی 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب خیبرپختونخوا نے افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو طلب کرلیا ہے ۔

نیب خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر ضیاءالرحمان کو نوٹس جاری کر کے 25 اگست کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ دستاویزکے مطابق ضیاءالرحمان پرغیرقانونی بھرتیوں اورمشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن سمیت آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔ ضیاء الرحمان افغان کمشنریٹ میں بطور کمشنر تعینات تھے۔ ضیاء الرحمان جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

مزید :

قومی -