آیا صوفیہ کے بعد ترکی میں ایک اور تاریخی چرچ کو مسجد میں تبدیل کردیا گیا 

آیا صوفیہ کے بعد ترکی میں ایک اور تاریخی چرچ کو مسجد میں تبدیل کردیا گیا 
آیا صوفیہ کے بعد ترکی میں ایک اور تاریخی چرچ کو مسجد میں تبدیل کردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی کے صدر طیب اردگان نے ہاگیا صوفیہ کی مشہور عبادت گاہ کے افتتاح کے ایک ماہ بعد ، استنبول کی سب سے مشہور بازنطین عمارتوں میں سے ایک تاریخی چورا چرچ کو ایک مسجد میں تبدیل کردیا۔
چورا چرچ قرون وسطی میں قسطنطنیہ کے قدیم شہر میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ اس عمارت کو 70 سال سے زیادہ عرصہ قبل ترکی کی سیکولر جمہوریہ نے ایک میوزیم میں تبدیل کردیا تھالیکن آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد اس عمارت پر بھی غور شروع ہوا۔چرچ کے رہنماو¿ں اور کچھ مغربی ممالک کی جانب سے اس اقدام کی شدید تنقید کی گئی ، جنہوں نے کہا کہ آیا صوفیہ کو خصوصی طور پر صرف مسلمان کی عبادت کے لئے واپس لانے سے مذہبی جھڑپوں میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔
پچھلے سال ترکی کی ایک عدالت نے 1945 کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا جسے چورا کو ترکی میں کاری کہا جاتا تھا - وزارت تعلیم کے زیر انتظام میوزیم میں تبدیل کیا گیا۔جمعہ کے روز ، اردگان کے دستخط شدہ اور ترکی کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے ایک فرمان میں اعلان کیا گیا ہے کہ کاری مسجد کی انتظامیہ کو مذہبی امور کے نظامت میں منتقل کردیا جائے ، اور (اس مسجد) کو عبادت کے لئے کھول دیا گیا۔