اسرائیلی ہوٹل میں 16 سالہ لڑکی کا 30 لوگوں نے گینگ ریپ کردیا، پوری دنیا کانپ کر رہ گئی

اسرائیلی ہوٹل میں 16 سالہ لڑکی کا 30 لوگوں نے گینگ ریپ کردیا، پوری دنیا کانپ کر ...
اسرائیلی ہوٹل میں 16 سالہ لڑکی کا 30 لوگوں نے گینگ ریپ کردیا، پوری دنیا کانپ کر رہ گئی

  

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں 30مردوں نے ایک ہوٹل میں 16سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ اسرائیل کے ساحلی سیاحتی شہر ایلیت کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ لڑکی اس ہوٹل میں قیام پذیر نہیں تھی بلکہ اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ وہاں شراب پی رہی تھی۔ اس دوران وہ باتھ روم گئی جہاں سے کچھ مرد اسے اپنے کمرے میں لے گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق لڑکی شراب کے نشے میں دھت تھی جس کی وجہ سے وہ مزاحمت بھی نہ کر سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرد زیادہ تر ایک دوسرے کو بھی نہیں جانتے تھے۔ پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے ایک نے بتایا کہ دو درجن سے زائد مرد کمرے کے باہر قطار بنا کر کھڑے رہے اور باری باری کمرے میں جا کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ کئی مردوں نے اس لڑکی کے ساتھ اس بہیمانہ سلوک کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ جب لڑکی کی حالت غیر ہوئی تو ایک مرد نے ڈاکٹر ہونے کا ڈرامہ کیا اور کہا کہ وہ لڑکی کو طبی امداد دینے جا رہا ہے۔ اندر جا کر اس نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس واقعے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ پولیس نے لڑکی کے ٹیسٹ کروا لیے ہیں جن کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -