پولیس آفیسر نے غلطی سے خود کو ہی ہتھکڑیاں لگادیں، پھر ان سے باہر کیسے نکلا؟ ایسا واقعہ کہ ہنسی نہ رُکے

پولیس آفیسر نے غلطی سے خود کو ہی ہتھکڑیاں لگادیں، پھر ان سے باہر کیسے نکلا؟ ...
پولیس آفیسر نے غلطی سے خود کو ہی ہتھکڑیاں لگادیں، پھر ان سے باہر کیسے نکلا؟ ایسا واقعہ کہ ہنسی نہ رُکے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پولیس آفیسر نے غلطی سے خود کو ہی ہتھکڑی لگا دی اور پھر اس سے آزاد کیسے ہوا؟ ایسا واقعہ کہ سن کر ہنسی آ جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس کور ٹریننگ سارجنٹ کا نام سکاٹ رینوک ہے جس نے اپنی ہی کلائیوں میں ہتھکڑی پہن لی اور غلطی سے اسے لاک بھی کر دیا جس کے بعد اس کے پاس فائرفائٹرز کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔

بیچارا سارجنٹ گھبرایا دوڑا دوڑا فائرفائٹرز کے پاس گیا جنہوں نے اس کی ہتھکڑیاں کھولی اور اسے اپنی ہی حراست سے رہائی دلوائی۔ نارتھنٹس فائر آفس کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ واقعہ بیان کیا ہے اور اس ہتھکڑی کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جسے کاٹ کر سارجنٹ کو آزاد کرایا گیا۔ خود سکاٹ نے بھی سوشل میڈیا پر اس ہتھکڑی کی تصویر پوسٹ کی ہے اور اپنے ساتھ پیش آیا یہ واقعہ بیان کیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں سکاٹ نے نارتھنٹس فائر آفس کے فائرفائٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ اس واقعے پر خود میرے لیے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -