جیل میں بند قیدی کی ٹک ٹاک ویڈیوز نے دھوم مچادی، قید میں ہی سوشل میڈیا نے زندگی بدل دی

جیل میں بند قیدی کی ٹک ٹاک ویڈیوز نے دھوم مچادی، قید میں ہی سوشل میڈیا نے ...
جیل میں بند قیدی کی ٹک ٹاک ویڈیوز نے دھوم مچادی، قید میں ہی سوشل میڈیا نے زندگی بدل دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جیل میں بند ایک قیدی نے سوشل میڈیا ایک ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ دنیا بھر میں اس کی دھوم مچ گئی اور جیل میں قید کاٹتے ہوئے ہی اس قیدی کی زندگی بدل گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 31سالہ قیدی کا نام جیرون کومب ہے جو قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں 70سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اب تک وہ 18سال قید کاٹ چکا ہے۔ اس نے اب ٹک ٹاک پر اپنا ایک ’ککنگ شو‘ (Cooking Show)شروع کر دیا ہے جس پر وہ مختلف کھانے بنانے کے طریقے لوگوں کو سکھاتا ہے اور اس کی ٹک ٹاک پر مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق جیرون نے جیل میں رہتے ہوئے ہی کھانا پکانا سیکھاہے۔ وہ اپنے اس شو میں ایک ٹوٹا ہوا ککر استعمال کرتا ہے جو اسے جیل کے پرانے کچن میں پڑے کاٹھ کباڑ سے ملا تھا۔ اب تک وہ مختلف اقسام کے کیک، ٹیکوز اور دیگر کھانے بنانے کے طریقوں پر مبنی ویڈیوز شیئر کر چکا ہے جو بہت وائرل بھی ہو رہی ہیں اور وہ اپنی اس مقبولیت سے رقم بھی کما رہا ہے۔ جیرون کا کہنا ہے کہ ”میں چاہتا ہوں کہ لوگ ہم سے عبرت حاصل کریں اور سیکھیں کہ کس طرح ایک چھوٹی سی غلطی پوری زندگی نگل سکتی ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -